Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاک افغان سرحدی کشیدگی: پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(ملک ظہیر)لاہور میں پاک افغان سرحدی کشیدگی کے تناظر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت عبدالکریم اور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مشترکہ طور پر کی۔
    اجلاس میں صوبہ بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا مہم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ لاہور سمیت تمام ڈویژنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جیز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہدایت دی گئی کہ موجودہ سرحدی صورتحال اور ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ رہیں۔ حکام نے افغانیوں سمیت تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے فوری اور مؤثر انخلا کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/03/igp.mp4

    آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو پناہ، روزگار یا کاروباری سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہولڈنگ پوائنٹس پر منتقل کیے گئے افراد کی سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکرٹری داخلہ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ ہولڈنگ پوائنٹس تک منتقلی کے لیے ٹرانسپورٹ، رہائش اور خوراک کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ مزید برآں، انخلا مہم میں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی اداروں کی انٹیلی جنس معلومات سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے غیر قانونی مقیم افراد کی میپنگ، سکیننگ اور سکریننگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور مکمل شناختی چیکنگ یقینی بنانے پر زور دیا، جبکہ تمام ضلعی و ریجنل افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔
    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران 32 ہزار 730 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، جبکہ 346 افراد اس وقت ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 12 ہزار 356 مرد، 6 ہزار 673 خواتین اور 13 ہزار 700 بچے شامل ہیں۔
    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محمد علی نیکوکارا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران احمر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

    Related Posts

    ٹھٹھہ :سمندر طغیانی کے  باعث حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تین دیہات زیرِ آب، نقل مکانی شروع

    ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا تبلیغی مرکز کا دورہ۔

    اسلام آباد پولیس نے کتنے سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے؟حیران کن اعدادوشمار

    مقبول خبریں

    ٹھٹھہ :سمندر طغیانی کے  باعث حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تین دیہات زیرِ آب، نقل مکانی شروع

    تیز ہوائیں ،بارش اورژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    چترال : 320 میٹر کے فاصلے سے آئی بیکس کا ‘پرفیکٹ شاٹ’، شیخوپورہ کےڈیوڈ سکندر حیات نے تاریخ رقم کر دی!

    لاہور میں اندوہناک واقعہ: دو بچے اور خاتون ہلاک، ملزم پراپرٹی ڈیلرکی خودکشی

    ؒحنین شاہ نے میچ کا پانسا پلٹ دیا، حیدر آباد کنگز نے دو رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.