Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

      پاکستان کی پہلی ‘ایکس یو وی’ (XUV) لانچ: سوزوکی فرینکس (Fronx) نے آٹو موبائل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

      بھارت میں سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں، لوگوں کا سانس لینا مشکل بنا دیا گیا

      ”سستا بیچو ،مہنگا خریدو“سولر صارفین پر بجلی گرا دی گئی، نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ

      ایلون مسک کا بڑا اعلان: مریخ سے پہلے ’چاند‘ پر انسانی بستی بسانے کی تیاری، 10 سال کا ہدف مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

      سفیر بھی بسنت کے جادو کے سامنے بے بس،برطانوی ہائی کمشنر نے بھی گڈی اڑائی

      ”تھڑے والوں ” کی الگ اور ایلیٹ کلاس کی بسنت الگ

      دل ہونا چاہیدا جوان عمراں وچ کی رکھیا۔۔۔۔

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غزہ امن بورڈ کے ارکان 5 ارب ڈالر، ہزاروں کی فورس فراہم کریں گے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے 16 فروری کو واشنگٹن میں ہونے والے غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں وہ اعلان کریں گے کہ رُکن ممالک نے غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو کی کوششوں کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔
    یہ بات صدر ٹرمپ نے سماجی رابطوں کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی ہے۔
    امن بورڈ امریکی صدر کے اس منصوبے کا حصہ ہے جو غزہ میں تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے انھوں نے پیش کیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، سعودی عرب او قطر بھی اس ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہیں۔
    16 فروری کو واشنگٹن میں ہونے والے امن بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ یہ امن بورڈ غزہ میں ٹیکنوکریٹس پر مبنی نئی فلسطینی حکومت اور جنگ کے بعد تعمیر نو کی نگرانی کرے گا۔
    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے امن بورڈ کو ایک بین الاقوامی استحکام فورس بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ ایسی فورس جو غزہ کے سرحدی علاقوں کو محفوظ بنائے اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کو غیر فوجی بھی بنائے۔
    اس امن فورس کے لیے انڈونیشیا غزہ میں آٹھ ہزار تک کی تعداد میں فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
    ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امن بورڈ لا محدود صلاحیت رکھتا ہے اور تاریخ میں سب سے زیادہ نتیجہ خیز بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا۔
    صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ گذشتہ اکتوبر میں امن بورڈ نے غزہ میں مستقل امن کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا، جسے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی متفقہ طور پر منظور کیا۔ اور اس کے فوراً بعد امن بورڈ نے ریکارڈ وقت میں انسانی امداد فراہم کی اور تمام زندہ و ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا۔
    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اس منصوبے کی ایک اہم شرط یہ ہے کہ حماس فوری اور مکمل غیر عسکریت پسندی کے اپنے وعدے پر قائم رہے۔‘
    صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ امن بورڈ تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا اور بطور چیئرمین اس میں خدمات سرانجام دینا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

     

    Related Posts

    بی این پی چئیرمین طارق ضیا رحمان 17 فروری کو بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا حلف اٹھائینگے

    ایران میں حکومت کی تبدیلی بہترین چیز، صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرا طیارہ بردار بحری جہازمشرق وسطیٰ روانہ کردیا

    برکس ممالک نایاب،قیمتی دھاتوں کا ایکسچینج قائم کرینگے ، روس

    مقبول خبریں

    رمضان سے پہلے مہنگائی کا ایک اور وار: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عوام چیخ اٹھے

    بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی 1 ماہ کی چھٹی لازم قرار، نہ دینے والے اداروں کو جرمانہ ہوگا

    سزا دینی ہے تو بلاامتیاز سب کو ملنی چاہئیے،احتساب سب کیلئے یکساں نہیں ، خواجہ سعد رفیق

    قوم کے لیے بڑا سرپرائز؟ طاقت کے ایوانوں میں خاموش طوفان،،خفیہ ملاقاتیں، فیصلہ کن لمحات

    برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے بری خبر، نیلا پاسپورٹ لازمی قرار

    بلاگ

    پنجاب پولیس میں بڑے ری سیٹ کی تیاری، تبادلوں پر فوری بریک نئی کمانڈ ٹیم سے اصلاحاتی دھماکا متوقع

    طاقت کے ایوانوں میں اخلاقی دیوالیہ پن بے نقاب،،پوسٹنگ کے بدلے جسم(قسط نمبر 1)

    ”جہاں انصاف سے پہلے نقاب اتارنے کی فرمائش ہوتی ہے“

    سرنڈر یا سمجھوتہ؟ مسکراہٹ نے کئی سوال چھوڑ دیے،،،

    “نااہل افسر شاہی“ سینئیر کالم نگار توفیق بٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.