Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

      پاکستان کی پہلی ‘ایکس یو وی’ (XUV) لانچ: سوزوکی فرینکس (Fronx) نے آٹو موبائل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

      بھارت میں سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں، لوگوں کا سانس لینا مشکل بنا دیا گیا

      ”سستا بیچو ،مہنگا خریدو“سولر صارفین پر بجلی گرا دی گئی، نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ

      ایلون مسک کا بڑا اعلان: مریخ سے پہلے ’چاند‘ پر انسانی بستی بسانے کی تیاری، 10 سال کا ہدف مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

      سفیر بھی بسنت کے جادو کے سامنے بے بس،برطانوی ہائی کمشنر نے بھی گڈی اڑائی

      ”تھڑے والوں ” کی الگ اور ایلیٹ کلاس کی بسنت الگ

      دل ہونا چاہیدا جوان عمراں وچ کی رکھیا۔۔۔۔

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے بری خبر، نیلا پاسپورٹ لازمی قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برطانیہ کے ہوم آفس نے دوہری شہریت رکھنے والے تمام برطانوی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ 25 فروری 2026 کے بعد وہ صرف اسی صورت میں برطانیہ میں داخل ہو سکیں گے جب ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہوگا، بصورتِ دیگر انہیں پرواز، فیری یا ٹرین پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بیرونِ ملک مقیم یا سفر کرنے والے متعدد برطانوی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اچانک نافذ کیے جانے والے اس فیصلے کے باعث وہ برطانیہ میں داخل نہ ہو سکنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
    نئے بارڈر کنٹرول قوانین کے مطابق 25 فروری کے بعد برطانیہ آنے والے ہر فرد کے لیے ’سفری اجازت‘ حاصل کرنا ضروری ہوگا، سوائے ان افراد کے جو برطانوی یا آئرش شہری ہوں یا جنہیں اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہو۔ مختصر دورانیے کے مسافروں کے لیے الیکٹرونک ٹریول اتھارائزیشن ضروری ہوگی، جس کی فیس 16 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔تاہم اب برطانوی دُہری شہریت رکھنے والوں پر پہلی بار لازم ہوگا کہ وہ سفر کے لیے اپنا برطانوی پاسپورٹ دکھائیں، ورنہ انہیں اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کے لیے 589 پاؤنڈ کی قیمت کا ’سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ‘ حاصل کرنا ہوگا، جسے بہت سے افراد ’غیر منصفانہ‘ اور ’بھاری جرمانہ‘ قرار دے رہے ہیں۔
    جرمنی میں مقیم ایک برطانوی خاتون نے بتایا کہ ان کے بچوں، خصوصاً بیٹے کے لیے، جو چار ہفتوں بعد برطانیہ جانے والا ہے، یہ صورت حال پریشانی کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کم وقت میں اطلاع دینا اور قواعد تبدیل کرنا ’انتہائی غیر سنجیدہ فیصلہ‘ ہے، بالخصوص اُن خاندانوں کے لیے جن کے لیے دو پاسپورٹ بنوانا ایک مہنگا عمل ہے۔
    اسی طرح ایک برطانوی خاتون جو 30 سال سے سپین میں مقیم ہیں، نے بریگزٹ کے بعد ہسپانوی شہریت اختیار کر لی تھی۔ اب نئے قوانین کے تحت اگر وہ اپنا برطانوی پاسپورٹ دکھائیں گی تو ہسپانوی قوانین کے مطابق ان کی موجودہ شہریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ایک اور برطانوی اطالوی شہری، جو لندن میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اطالوی پاسپورٹ پر سفر کرتے رہے، نے بتایا کہ وہ ایک کاروباری دورے کے بعد 25 فروری کے بعد برطانیہ واپس نہیں آسکیں گے کیونکہ ان کے پاس نہ برطانوی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی ای ٹی اے کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔
    ہوم آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نئی پالیسی ’ڈیجیٹل بارڈر سسٹم‘ کا حصہ ہے، جس سے ’محفوظ‘ اور ’آسان‘ سفری نظام قائم ہوگا۔
    یورپی شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’دی تھری ملین‘ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے سرٹیفیکیٹ کی جگہ کم قیمت کا متبادل نظام متعارف کرایا جائے تاکہ برطانوی شہریوں کو اپنے ہی ملک سے خارج نہ کیا جائے۔

     

    Related Posts

    گارڈن ٹاؤن میں تیزرفتار گاڑی نے تین محنت کش لڑکیوں کو کچل ڈالا، 2 موقع پر ہلاک

    عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان سے ٹیلیفون پر بات کرادی گئی

    مبینہ را ایجنٹ، بھارتی شہری نکھل گپتا کا اعتراف جرم، 24 سال قید سزا سنا دی گئی

    مقبول خبریں

    برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے بری خبر، نیلا پاسپورٹ لازمی قرار

    عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان سے ٹیلیفون پر بات کرادی گئی

    مبینہ را ایجنٹ، بھارتی شہری نکھل گپتا کا اعتراف جرم، 24 سال قید سزا سنا دی گئی

    دشمن کمینہ نہ ہو، عمران خان کی آنکھ کا چھپ کر علاج کروانا قبول نہیں،علیمہ خان

    بجلی کی قیمتوں کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہیں پڑنا چاہئیے، آئی ایم ایف

    بلاگ

    پنجاب پولیس میں بڑے ری سیٹ کی تیاری، تبادلوں پر فوری بریک نئی کمانڈ ٹیم سے اصلاحاتی دھماکا متوقع

    طاقت کے ایوانوں میں اخلاقی دیوالیہ پن بے نقاب،،پوسٹنگ کے بدلے جسم(قسط نمبر 1)

    ”جہاں انصاف سے پہلے نقاب اتارنے کی فرمائش ہوتی ہے“

    سرنڈر یا سمجھوتہ؟ مسکراہٹ نے کئی سوال چھوڑ دیے،،،

    “نااہل افسر شاہی“ سینئیر کالم نگار توفیق بٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.