Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بی این پی چئیرمین طارق ضیا رحمان 17 فروری کو بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا حلف اٹھائینگے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات 2026 کے میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کےبعد بی این پی کے چئیرمین طارق رحمان17 فروری کووزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
    اب نئی حکومت کی حلف برداری تیاریاں جاری ہیں۔ سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ صدر محمد شہاب الدین 17 فروری کو نیشنل پارلیمنٹ کمپلیکس کے ساؤتھ پلازہ میں بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان اور ان کی کابینہ سے حلف لیں گے۔ یہ صدارتی محل میں ہونے والی روایتی تقریب سے الگ ہے۔ بنگ بھون (صدارتی محل) کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سنیچر کے روز بتایا کہ "ہمیں اطلاع ملی ہے کہ صدر منگل کو قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کمپلیکس میں اپنے عہدے کا حلف دلائیں گے۔”
    مقامی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے بعد چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اے ایم ایم ناصر الدین آئین کے مطابق اسپیکر شیریں شرمین چوہدری کی جگہ نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو آئین کے مطابق حلف دلائیں گے۔ بنگلہ دیش کے آئین کے تیسرے شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اس عہدے کے لیے تیسری چوائیس ہے۔ قبل ازیں کابینہ کے سیکریٹری شیخ عبدالرشید نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر بنگ بھون میں نئی ​​کابینہ کو حلف دلائیں گے۔
    اس سے قبل بنگلہ دیش کے اعلیٰ بیوروکریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی ہمیں حلف برداری کی تاریخ کی اطلاع ملے گی، ہم اس کے مطابق تیاریاں کریں گے۔ آئین کے مطابق نئے ارکان پارلیمنٹ کابینہ کی حلف برداری تقریب کے بعد حلف اٹھائیںگے۔
    ۔ اس سے قبل سنیچر کے روز طارق رحمٰن کے قریبی ساتھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ موجودہ صورت حال نے معاملات کو قدرے مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پارلیمنٹ کے سپیکر کو ارکان پارلیمنٹ کو حلف دلانا تھی لیکن انہوں نے استعفیٰ دے دیا اور وہ نامعلوم مقام پر رہ رہی ہیں جب کہ ڈپٹی سپیکر جیل میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں صدر کسی کو حلف دلانے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں اور آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے۔
    دریں اثنا، پبلک ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت نے کیبنٹ سیکرٹری راشد کی کنٹریکٹ تقرری منسوخ کر دی ہے اور ان کی جگہ سراج الدین میا کو تعینات کر دیا ہے، جو اس وقت چیف ایڈوائزر یونس کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم راشد نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل ہی استعفیٰ دیا تھا اور ہفتہ کو ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ یونس کی عبوری حکومت نے ریٹائرڈ ایڈیشنل گورنمنٹ سیکریٹری راشد کو 14 اکتوبر 2024 کو دو سالہ مدت کے لیے اعلیٰ بیوروکریٹ مقرر کیا۔
    قابل ذکر ہے کہ کی بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی۔ بی این پی نے 299 میں سے 211 نشستیں حاصل کیں، جب کہ جماعت اسلامی کو 68 پر اکتفا کرنا پڑا۔ اب سب کی نظریں نئی ​​حکومت کی تشکیل پر مرکوز ہیں۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.