Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”سستا بیچو ،مہنگا خریدو“سولر صارفین پر بجلی گرا دی گئی، نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے پرانے نظام کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا مقصد بجلی کی خرید و فروخت کے طریقہ کار کو جدید بنانا ہے۔
    اس نئے قانون کا اطلاق نہ صرف گھریلو اور صنعتی صارفین پر ہوگا بلکہ بائیو گیس، ونڈ اور دیگر صاف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے افراد بھی اس کے دائرہ کار میں آئیں گے۔ بشرطیکہ ان کی پیداوار کی صلاحیت ایک میگاواٹ تک ہو۔
    ایسے صارفین کو ’پروسیومر‘ کہا جائے گا، یعنی وہ خود بجلی استعمال بھی کریں گے اور اضافی بجلی قومی گرڈ کو فراہم بھی کریں گے۔
    نئے نظام کے تحت اگر کوئی صارف جتنی بجلی پیدا کرے اس سے زیادہ استعمال کرے گا تو اسے استعمال شدہ بجلی کا بل موجودہ ٹیرف پر ادا کرنا ہو گا۔ یعنی اب صارفین سے اضافی بجلی 27 روپے کے بجائے موجودہ نیشنل ایوریج ٹیرف یعنی بجلی کی اوسط قیمت پر خریدی جائے گی۔
    اگر پیداوار استعمال سے زیادہ ہو تو اضافی بجلی قومی گرڈ کو فروخت سمجھی جائے گی، جس کی قیمت نیشنل ایوریج ٹیرف کے مطابق طے کی جائے گی۔
    اس تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ اب صارفین کو ان کی فراہم کردہ بجلی کی قیمت اسی شرح سے ملے گی جو قومی سطح پر طے کی گئی ہے۔
    یہ ایڈجسٹمنٹ ہر بلنگ سائیکل کے اختتام پر کی جائے گی اور اگر رقم زیادہ بنی تو وہ اگلے بل میں ایڈجسٹ ہو گی یا سہ ماہی بنیاد پر صارف کو ادا کی جائے گی۔
    نیپرا کے مطابق نیٹ بلنگ کے لیے صارف کو پہلے اپنی مقامی بجلی تقسیم کار کمپنی میں درخواست دینا ہو گی۔
    کمپنی درخواست گزار کی رہنمائی کرے گی اور یہ جانچ کرے گی کہ آیا سسٹم کو محفوظ طریقے سے گرڈ سے منسلک کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
    نیپرا کا کہنا ہے کہ اس نظام میں تکنیکی اور حفاظتی تقاضے سخت ہوں گے تاکہ گرڈ کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
    وولٹیج اور فریکوئنسی مقررہ حدود میں رکھنا، حفاظتی آلات کی تنصیب اور ہنگامی صورتحال میں سسٹم کو الگ کرنے کے انتظامات لازمی ہوں گے۔
    منظوری کے بعد فریقین کے درمیان باقاعدہ معاہدہ ہو گا اور نیپرا کی حتمی اجازت کے بعد بجلی کی ترسیل یا فروخت شروع کی جا سکے گی۔
    کسی بھی خطرے کی صورت میں بجلی کمپنی عارضی طور پر کنکشن منقطع بھی کر سکے گی۔
    اس کے علاوہ نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے معاہدوں کی مدت میں بھی بڑی تبدیلی کی ہے اور اب نئے معاہدوں کی مدت پانچ سال تک محدود کر دی گئی ہے۔
    تاہم پانچ سالہ مدت ختم ہونے پر فریقین کی رضامندی سے اس معاہدے کی مزید پانچ سال کے لیے تجدید کی جا سکے گی۔
    نیپرا کے مطابق یہ اقدام شفافیت لانے اور ملک میں بجلی کے نظام کو متوازن بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
    اس نئے نظام کے تحت اب وہ تمام افراد جن کے پاس ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی سہولت موجود ہے وہ اس شراکت داری کا حصہ بن سکتے ہیں۔
    صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مقامی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی سے رابطہ کریں جو انہیں اس نئے عمل کے بارے میں مکمل رہنمائی اور ضروری دستاویزات مفت فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق 2015 کی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز ختم کر دی گئی ہیں، تاہم پرانے معاہدے اپنی مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں گے۔ ان کی تجدید کے وقت نئی نیٹ بلنگ ریگولیشنز کا اطلاق ہو گا۔
    نیپرا کا کہنا ہے کہ وہ اس نظام کے نفاذ، تنازعات کے حل اور نگرانی کا اختیار اپنے پاس رکھے گی تاکہ بجلی کے شعبے میں شفاف اور منظم طریقے سے اصلاحات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

    نیا نظام کیا ہے ؟ خلاصہ
    دن میں اضافی بجلی ڈسکوز کو تقریباً 11 روپے فی یونٹ دی جائے گی جبکہ رات کو وہی بجلی 45–50 روپے فی یونٹ میں خریدنی پڑے گی۔ مطلب سستا بیچو ۔ مہنگا خریدو ۔
    اس پالیسی میں فائدہ صرف بیٹری بیک اپ رکھنے والے صارفین کو ہو گا۔ جن کے پاس 48V یا 96V سسٹم کے ساتھ 10–15 kWh یا اس سے زیادہ بیٹری اسٹوریج ہے، وہ دن کی سولر بجلی سٹور کر کے رات کو استعمال کر سکتے ہیں اور گرڈ سے مہنگی بجلی لینے سے بڑی حد تک بچ سکتے ہیں۔
    بغیر بیٹری یا کم وولٹیج/کم کیپیسٹی بیٹری والے صارفین کو نقصان ہو گا کیونکہ وہ دن میں سستی بجلی بیچ کر رات کو مہنگی بجلی لینے پر مجبور ہوں گے۔
    بچاؤ کا راستہ واضح ہے: گرڈ پر انحصار کم کریں، دن کے وقت لوڈ چلائیں، مناسب وولٹیج اور زیادہ کیپیسٹی کی بیٹری استعمال کریں، اور سولر کو کمائی نہیں بلکہ بجلی بچانے کا ذریعہ بنائیں

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.