Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بی این پی پارٹی کی بھاری اکثریت سے فتح، طارق رحمان متوقع وزیراعظم، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکا: بی این پی نے 300 میں سے 208 نشستیں حاصل کر لی ہیں جو اگلی حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت ہے۔
    بنگلہ دیش میں 212 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے زیر قیادت اتحاد نے مضبوط برتری حاصل کر لی ہے۔ طارق رحمان اگلے بنگلہ دیشی وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد،

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے اتحاد نے 70 نشستیں حاصل کیں۔ دریں اثنا، آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں نے مل کر تقریباً چھ نشستیں حاصل کی ہیں۔ ان ابتدائی نتائج کے باوجود، ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے، اور سرکاری نتائج کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ابتدائی اعداد و شمار بنگلہ دیش کے سیاسی منظر نامے میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ بی این پی نے مخلوط حکومت بنانے کے لیے درکار آدھے سے زیادہ ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ بی این پی کے چیئرمین طارق رحمٰن نے سب سے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ خالدہ ضیا کے احترام میں جیت کی تقریبات ملتوی کر دیں، جن کا الیکشن سے قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس لیے انہوں نے نماز جمعہ کے بعد خالدہ ضیاء کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

    جنریشن زی کے نمائندے ناہیداسلام  کا جیت کر جماعت اسلامی سے اتحاد
    جماعتِ اسلامی دوسرے نمبر پر ہے، جس کے پاس 46 نشستیں ہیں۔
    نیشنل سیٹیزنز پارٹی (این سی پی) کے امیدوار ناہید اسلام نے ڈھاکہ 11 حلقے سے جیت حاصل کی اور جماعتِ اسلامی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔بی بی سی بنگلہ کے مطابق وہ غیر سرکاری طور پر جیت گئے ہیں اور انھوں نے کل 93,872 ووٹ حاصل کیے۔

    صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد
    صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اس کے رہنما طارق رحمان کو ’بھاری اکثریت‘ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

    طارق رحمان کو امریکا کی مبارکباد
    بنگلہ دیش میں تعینات امریکی سفیر نے بی این پی اور اس کے رہنما طارق رحمان کو کامیاب انتخابات اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
    ی این پی اور اس کے رہنما طارق رحمان کے لیے ایک ڈرامائی موڑ کی حیثیت رکھتا ہے، جو اب بنگلہ دیش کے اگلے وزیرِاعظم بننے کی راہ پر گامزن دکھائی دیتے ہیں۔

    جماعت اسلامی کا بنگلہ دیشی انتخابات میں بے ضابطگیوں کا الزام
    دریں اثنا، بنگلہ دیش خلافت مجلس کے امیر مولانا مامون الحق، جماعت اسلامی کے 11 جماعتی اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار، نے ڈھاکہ-13 میں بیلٹ گنتی کے عمل میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیلٹ کے ڈیزائن میں خامی کی وجہ سے ان کے حق میں ڈالے گئے ہزاروں ووٹوں کو باطل کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش میں جمعرات کو اپنے انتہائی اہم انتخابات کا آغاز ہوا کیونکہ وہ کلاسک ‘بیٹل آف دی بیگم’ کے دور سے ایک نئے باب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی موت اور ان کی حریف شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کے بعد یہ الیکشن ایک ہائی پروفائل دکھائی دے رہا ہے۔

    ممکنہ وزریراعظم رحمان ضیا ، ایک تعارف
    صرف دو سال قبل ہونے والے انتخابات میں رحمان لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے تھے، جبکہ بی این پی کے کئی رہنما اور کارکنان شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران جیلوں میں قید تھے۔
    رحمان کا سیاسی کیریئر تنازعات سے گھرا رہا ہے۔ 2007 میں انھیں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اگلے سال وہ لندن چلے گئے۔ انھیں شیخ حسینہ کے ایک جلسے پر حملے کے مقدمے میں عدم موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، جسے وہ سیاسی انتقام قرار دیتے رہے۔ تاہم 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کے خلاف کئی سزائیں اور مقدمات ختم کر دیے گئے، جس کے بعد ان کی وطن واپسی ممکن ہوئی۔
    ان کے والد ضیاالرحمان بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد کے نمایاں رہنماؤں میں شامل تھے اور 1981 میں اپنے قتل تک ملک کے صدر رہے۔
    رحمان کی والدہ خالدہ ضیا تین بار وزیرِاعظم رہیں، تاہم انھیں بھی شیخ حسینہ کی عوامی لیگ حکومت کے دوران کئی مرتبہ گرفتار اور قید کیا گیا۔
    خالدہ ضیا اس انتخاب میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی تھیں، مگر دسمبر میں رحمان کی لندن سے وطن واپسی کے چند روز بعد ان کی وفات ہو گئی۔سفیر برینٹ ٹی کرسٹینسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امریکہ دونوں ممالک کی خوشحالی اور سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    Related Posts

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    یونان : جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں اسرائیلی سیاح گرفتار، یورپ آتشزدگی میں بھی اسرائیل ملوث ہے!

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مقبول خبریں

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    یونان : جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں اسرائیلی سیاح گرفتار، یورپ آتشزدگی میں بھی اسرائیل ملوث ہے!

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مون سون کا چھٹا سپیل: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تفصیلی غوروخوض

    بلاگ

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.