Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملتان سلطانز دو ارب 45 کروڑ میں فروخت، نیا نام ”راولپنڈی“ ہوگا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو ولی ٹیک نے دو ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خرید لیا ہے۔
    پیر کو لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی نیلامی کی تقریب میں ولی ٹیک نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم خریدی ہے۔

    New #HBLPSL team owners Walee Group along with PCB Chairman Mohsin Naqvi’s press conference following the successful bidding at the HBL PSL Team Auction 2026.#NewEra pic.twitter.com/u4NbzDK6gu

    — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 9, 2026


    ولی ٹیک نے ٹیم خریدنے کے بعد فرنچائز کا نام بدل کر راولپنڈی کے نام پر رکھ دیا ہے۔پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی میں میں پانچ بولی دہندگان نے حصہ لیا تھا جبکہ ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
    پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل چھ پروپوزلز موصول ہوئے جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد پانچ بلی دہندگان کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔
    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین اور پی ایس ایل انتظامیہ کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل 2026 میں ٹیم کو خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیموں کی فروخت کے بعد پی سی بی نے وہ ملتان سلطانز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے ٹیم کا نام تبدیل ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایکس ہینڈل پر ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی لگائی ہے، جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ علی ترین نے اتوار کو ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا تھا کہ وہ اسی صورت میں دوبارہ بولی لگائیں گے، اگر مناسب قیمت میں ٹیم دستیاب ہو گی۔
    اُن کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ ’میں ہر حال میں، جتنے بھی پیسوں میں ٹیم خریدوں گا تو ایسا نہیں ہو گا۔ میں وہی بولی لگاؤں جو حقیقی ہو گی۔

    Janoob Ki Pehchan 💔

    — Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 9, 2026

    Related Posts

    سیالکوٹ سے پسرور جانے والی الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے

    امریکہ ،طلبہ کے ویزا قوانین میں تبدیلی، غیر معینہ مدت تک رہنے کا نظام ختم

    نہر سے گاڑی سمیت ایک شخص کی لاش برآمد

    مقبول خبریں

    امریکہ ،طلبہ کے ویزا قوانین میں تبدیلی، غیر معینہ مدت تک رہنے کا نظام ختم

    سانحۂ زیارت کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا،ہر آنکھ اشکبار

    بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

    فیفا ورلڈ کپ 2026 نے سوشل میڈیا پر 5 نوجوان فٹبالرز کو بخشی بے پناہ شہرت، ایک کھلاڑی کی فالوئنگ دوگنی ہوئی

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.