Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈرون ٹیکنالوجی میں ‘بھالے’ جیسا وار: ترکیہ کا نیا اے آئی ‘مزراق’ ڈرون متعارف؛ جی پی ایس جیمنگ بھی اسے روکنے میں ناکام!

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی جی پنجاب کا موچی دروازے کادورہ،کیمیکل ،دھاتی ڈور سمیت کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون بلاامتیاز حرکت میں آئے گا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور( ملک ظہیر)

    لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے آغاز سے قبل آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے اندرون شہر موچی گیٹ کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
    اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران ایس پی سٹی محمد بلال اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی جی پنجاب کو بسنت کے دوران نافذ سکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی اور حساس مقامات کی نگرانی پر بریفنگ دی۔
    آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ حکومتی ضابطہ اخلاق اور بسنت ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بلاخوف و خطر تہوار منا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھاتی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سمیت کسی بھی پابندی کی خلاف ورزی پر قانون بلاامتیاز حرکت میں آئے گا۔
    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم کے مطابق لاہور پولیس نے محفوظ بسنت کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے، کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر اب تک 1600 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ شہر بھر میں 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ شہریوں کی بڑی آمد کے پیش نظر اضافی ٹریفک اہلکار بھی مختلف شاہراہوں پر مامور کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے مؤثر انتظام کے لیے لاہور کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو ریلیکس ماحول نہیں ملے گا اور قانون توڑنے والوں کے لیے بچ نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بسنت ایس او پیز سے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور مہم بھی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور محفوظ بسنت کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔

    Related Posts

    خانیوال میں ‘ریپ’ کے نام پر بلیک میلنگ کا دھندہ بے نقاب: جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت بڑے ایکشن کا آغاز!

    بین الاقوامی منافقت اور دوہرے معیار عالمی نظام کی ساکھ پر سوالیہ نشان

    امریکا نے پکڑے گئے ایرانی جہاز کے 22 رکنی عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا، وزارت خارجہ

    مقبول خبریں

    امریکا نے پکڑے گئے ایرانی جہاز کے 22 رکنی عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا، وزارت خارجہ

    امریکا: چڑیا گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، اوہائیو سمیت کئی ریاستوں میں خوف و ہراس!

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

    190 ملین پاؤنڈ کیس: سزا معطلی کی درخواست مسترد،مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کے لئے مقرر

    اوپیک کی سیاست، سعودی گرفت اور امارات کی بغاوت تیل کی عالمی جنگ کا نیا باب

    بلاگ

    بین الاقوامی منافقت اور دوہرے معیار عالمی نظام کی ساکھ پر سوالیہ نشان

    پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل: پاکستان میں صحتِ عامہ کی مؤثر اور معتبر آواز

    جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی زندگی: ذاتی فیصلے، عوامی بحث اور بدلتی ترجیحات

     ایران کی کرپٹو سلطنت: طاقت، پابندیاں اور خفیہ مالیاتی نظام

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.