راولپنڈی:یومِ شہدائے جموں کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ “کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر” ریلیز کر دیا۔ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم و حوصلے اور پاکستان سے والہانہ وابستگی کی لازوال داستان بیان کرتا ہے۔
نغمہ میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں، جدوجہدِ آزادی اور وفا کی تاریخ ساز داستانوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ 6 نومبر 1947 کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے آزادی کے لیے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی، اور اس نغمے کے بول انہی قربانیوں اور عزم و وفا کی ترجمانی کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے اس نغمے کو ظلم کے اندھیروں میں اُمید، حوصلے اور آزادی کی روشنی کا استعارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نغمہ کشمیر کے بہادر عوام کے پاکستان سے رشتے، عہدِ وفا اور لازوال قربانیوں کو اجاگر کرتا ہے۔نغمہ کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت، استقلال اور اس عہد کی گونج ہے کہ کشمیر ان کی منزل بھی ہے اور پاکستان ان کا مقدر بھی۔

