Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹی ایل پی قیادت کارکنوں کو پولیس پر حملوں کیلئے اکساتی رہی،وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی، جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ عظمٰی بخاری نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا تاکہ عوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست نے ٹی ایل پی سے متعلق جو فیصلے کیے ہیں، ان پر مکمل طور پر عملدرآمد جاری ہے اور وفاق ایک دو دن میں ٹی ایل پی کے متعلق بھیجی سمری پر فیصلہ کریگا۔

    انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی فساد یا انتشار کا ایندھن بننے سے روکیں۔ایسے نوجوان جو تشدد یا تخریب کاری میں ملوث پائے گئے، انہیں کسی ادارے میں داخلہ، ویزہ یا حکومتی سہولت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/10/tweeload_yvkzc9qn.mp4

    وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، نایاب گھڑیاں، قیمتی اشیاء اور بے نامی جائیدادوں کے ثبوت برآمد ہوئے ہیں، جبکہ ان کے پچانوے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹی ایل پی کو مالی یا سیاسی سہولت دینے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ مساجد و مدارس کا نظم و نسق محکمہ اوقاف کے زیرِانتظام لایا جا رہا ہے تاکہ کسی گروہ کو مذہب کے نام پر عوام کو بھڑکانے کا موقع نہ ملے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹی ایل پی کی ایک سو تیس مساجد حکومتی تحویل میں لی جا چکی ہیں، اور دو سو تئیس مدارس کی جیوٹیگنگ مکمل ہو چکی ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ باباجی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، البتہ اس نام پر چندہ اکٹھا کرنے یا اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ذہنیت کے خلاف کارروائی جاری ہے، کسی مسلک یا فرقے کے خلاف نہیں۔

    عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی اور تحریک فساد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں مذہب کے تقدس کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکارِ دو عالم ﷺ نے کسی کو تکلیف دینا تو دور، بددعا تک نہیں دی۔ ایسے میں مذہب کے نام پر خون بہانے والے خود کو عاشقِ رسول کہلانے کے اہل نہیں۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں پریشر گروپس بنیں۔ جو امن و استحکام کے خلاف سازش کرے گا، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وعدوں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔ پندرہ اضلاع میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد کے چیکس کی تقسیم شروع ہو چکی ہے، جبکہ عوامی سہولت کے لیے تینتیس موبائل پولیس اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ خواتین کے مقدمات کے اندراج کو آسان بنانے کے لیے سات پنک موبائل اسٹیشنز بھی فعال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے صحت کی سہولت دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے، ویسے ہی انصاف اور قانون کی رسائی بھی عوام تک یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    Related Posts

    پنجاب میں امن وامان صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دینگے، مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب

    میزبانوں کی درخواست پر پاکستان افغان طالبان سے دوبارہ مذاکرات پر رضا مند

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 18 دہشت گرد جہنم واصل

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.