Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غزہ امن معاہدے پر عملدرآمد شروع، اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہا کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قاہرہ :اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی منتقلی شروع ہو گئی ہے۔ جمعے کی دوپہر نافذ العمل ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 72 گھنٹے کے اندر قیدیوں کا تبادلہ شروع ہونا تھا۔

    آج ہفتے کے روز ایک اسرائیلی ذریعے نے بتایا کہ متعلقہ اداروں نے ان فلسطینی قیدیوں کو منتقل کرنا شروع کر دیا ہے جنھیں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جانا ہے۔ یہ بات روزنامہ "یدیعوت آحرونوت” نے بتائی۔

    ذرائع کے مطابق، دوسری جانب حماس نے بھی اسرائیلی مغویوں میں سے زندہ افراد کی رہائی کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ انھیں آئندہ پیر کو حوالے کیا جا سکے۔

    ادھر حماس کے رہنماؤں کا اندازہ ہے کہ لاشوں کی حوالگی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو گزشتہ چند دنوں سے بار بار یہ موقف دہراتے رہے ہیں کہ "مغوی خواہ زندہ ہوں یا مردہ، سب کو واپس لایا جائے گا۔”

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دے دی، جس کے تحت اسرائیلی فوج متعین کردہ خطوط کے مطابق انخلا عمل میں لائے گی۔

    اس طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ "غزہ منصوبے” کے تحت 72 گھنٹوں کی مدت کا آغاز ہو گیا ہے، تاکہ اسرائیلی مغویوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مکمل کیا جا سکے۔

    امید ہے کہ حماس اگلے 72 گھنٹوں کے دوران بیس (20) زندہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی، جس کے بعد اسرائیل 250 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا جو طویل سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 1700 دیگر افراد بھی رہا کیے جائیں گے جو جنگ کے دوران غزہ سے گرفتار کیے گئے تھے۔

    اسرائیلی وزارتِ انصاف نے ان 250 فلسطینیوں کی تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے جنھیں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس فہرست میں بعض نمایاں فلسطینی رہنماؤں کے نام شامل نہیں، جن کی رہائی کا مطالبہ حماس نے کیا تھا۔ مثلا : فتح موومنٹ کے رہنما مروان برغوثی، عوامی محاذ کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات اور حماس کے رہنما حسن سلامہ۔

    ابھی بھی غزہ میں 48 اسرائیلی مغوی موجود ہیں، جن میں 20 زندہ ہیں، 26 ہلاک مر چکے ہیں جبکہ دو کی لاشوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

    یاد رہے کہ یہ مفاہمتی دستاویز مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بعد دستخط کی گئی، جس کی نگرانی ثالثوں نے کی۔ اس معاہدے کے ایک شق میں واضح طور پر درج ہے کہ اسرائیلی مغویوں میں سے تمام زندہ افراد کو مخصوص فلسطینی قیدیوں کے بدلے … جن کے نام فہرست میں درج ہیں … 72 گھنٹوں کے اندر رہا کیا جائے گا۔
    رہائی کا یہ عمل کسی براہِ راست میڈیا کوریج، مسلح موجودگی یا جشن کے مناظر کے بغیر انجام پائے گا۔ اس پورے عمل کی نگرانی میدان میں صرف ریڈ کراس تنظیم کرے گی، جو کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کی اطلاع دے گی۔

    Related Posts

    عمان کے ساحل پر ہندوستانی پرچم والے تجارتی جہاز پر بڑا حملہ، بھارت کا اظہار تشویش

    پیسوں کی جھنکار میں انصاف کی تلاش: سوناکشی سنہا کی کورٹ روم تھرلر ’سسٹم‘ کا ٹریلر ریلیز

    ہمیں شراکت دار ہونا چاہئیے ،حریف نہیں ، بیجنگ میں ٹرمپ ژی ملاقات

    مقبول خبریں

    انڈیا میں رضا پہلوی کی حامی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کو ملک کیوں چھوڑنا پڑا؟

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت ستھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب ہوئی:عظمیٰ بخاری

    ٹھٹھہ کے علاقے جھرک میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی

    اب منشیات فروش پنکی کو تمغہ ملنے کا انتظار ہے ، فیصل واوڈا

    ’فتح 4‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ،قوم کو مبارکباد، انجنئیرز ،سائنسدانوں کو خراج تحسین

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.