سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)
راجپوت اتحاد پاکستان کے تحت تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کے تحت سکھر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور سیاسی و سماجی شخصیت نعیم اختر راجپوت کو ڈسٹرکٹ سکھر کا صدر جبکہ عبد الرحمان راجپوت کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس تقرری پر سکھر کی صحافتی، سماجی اور راجپوت برادری کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔اس موقع پر محمد عمران راجپوت، محمد عدنان راجپوت سمیت برادری کے دیگر افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا یہ انتخاب نہ صرف ان کے لیے اعزاز ہے بلکہ سکھر کی راجپوت برادری کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ مبارکباد پیش کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نعیم اختر راجپوت اور عبد الرحمان راجپوت ایک متحرک، باصلاحیت اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور مثبت سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے راجپوت اتحاد پاکستان کے پیغام کو مؤثر انداز میں عام کریں گے اور برادری کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ راجپوت اتحاد پاکستان کا بنیادی مقصد برادری میں اتحاد، اتفاق، بھائی چارے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ تمام راجپوتوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد اور برادری کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔آخر میں نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے تنظیم کو مزید مضبوط اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

