Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایک اور ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے ملک سے اپنا کاروبار سمیٹ لیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی : جیلیٹ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پیرنٹ کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    کمپنی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمعرات کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا کہ جیلیٹ کمپنی ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ پراکٹر اینڈ گیمبل نے اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کے تحت پاکستان میں اپنے بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی تبدیلیاں شامل ہیں تاکہ ترقی اور قدر میں اضافہ کیا جا سکے۔

    جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے مزید کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا تاکہ اس کاروباری فیصلے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے، جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ ڈیلِسٹنگ بھی شامل ہے۔

    پی اینڈ جی کی پراڈکٹس میں ٹوتھ پیسٹ، صابن،پیمپرز، شیمپو، ڈٹرجنٹ اور دیگر اشیا شامل

    پی اینڈ جی، جو کہ ایک امریکی گلوبل کنزیومر گڈز کمپنی ہے اور پیمپرز، ٹائیڈ، جیلیٹ اور ہیڈ اینڈ شولڈرز جیسے برانڈز کے لیے مشہور ہے، اس نے اپنے ایک الگ بیان میں کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں ختم کر دے گی اور صارفین کو تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔
    بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیوں کو بتدریج بند کریں گے اور خطے میں موجود دیگر آپریشنز سے صارفین کو سہولیات فراہم کریں گے۔کمپنی کے مطابق یہ عمل کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران بزنس معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔

    سب سے پہلے ملازمین کا خیال کریں گے، پراکٹر اینڈ گیمبل

    پی اینڈ جی نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کے بعد سب سے پہلے ملازمین کی منتقلی اور ان کے مستقبل پر توجہ دی جائے گی۔ ایسے ملازمین جن کی نوکریاں متاثر ہوں گی انہیں کمپنی کے دیگر عالمی آپریشنز میں مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی یا پھر مقامی قوانین کے مطابق علیحدگی پیکج دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ جون میں پی اینڈ جی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ کے تحت آئندہ دو برسوں میں 7 ہزار ملازمتیں ختم کرے گی، جو کہ اس کے نان-مینوفیکچرنگ اسٹاف کا تقریباً 15 فیصد بنتا ہے۔

    پاکستان سے کاروبار سمیٹنے والی دیگر ملٹی نیشنل کمپنیاں
    الیہ مہینوں میں کئی بڑی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان سے اپنے آپریشنز سمیٹ چکی ہیں۔ جولائی میں رائیڈ ہیلنگ کمپنی ”کریم“ نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دی تھی جبکہ مائیکروسافٹ نے بھی اپنے تمام آپریشنز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    Related Posts

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن پرسرکاری طیارے کے استعمال کیلئے کتنی رقم ادا کی؟

    سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری،شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو سزائیں معطل کرکے باعزت رہا کرنے کا حکم

    کرپشن پر زیرو ٹالرنس: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی،لاہور پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن پرسرکاری طیارے کے استعمال کیلئے کتنی رقم ادا کی؟

    سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری،شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو سزائیں معطل کرکے باعزت رہا کرنے کا حکم

    کرپشن پر زیرو ٹالرنس: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی،لاہور پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے

      ہالا لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار، 3 فرار

      ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو شکست

    بلاگ

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.