مٹیاری (رپورٹ: عامر علی انڑ)
مٹیاری کی تحصیل ہالا میں لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اعجاز کاتیار کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ ٹنڈو محمد خان میں درج 7 مختلف مقدمات میں روپوش اور اشتہاری تھا۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی مدعیت میں گرفتار ملزم کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔فرار ہونے والے تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


