Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کرپشن پر زیرو ٹالرنس: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی،لاہور پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کرپشن میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا دوٹوک حکم دے دیا ہے۔
    یہ ہدایت انہوں نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی، جس میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سی سی پی او نے واضح کیا کہ محکمہ اندرونی بدعنوانی پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا اور شکایات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
    اجلاس میں آئندہ ماہ انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے مابین کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے سکیورٹی پلان کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے احکامات جاری کیے کہ غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے لاہور میں قیام، ہوٹل سے اسٹیڈیم آمدورفت اور میچز کے دوران انتہائی سخت اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
    شہر میں اسٹریٹ کرائمز اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے  جس کے مطابق  چوری اور موبائل چھیننے (سنیچنگ) کے تمام ہاٹ سپاٹس پر سکیورٹی کے خصوصی اور سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
    جیب تراشی اور نقب زنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا جبکہ  چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں بیریئرز کی تنصیب، نجی سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور پولیس پٹرولنگ میں نمایاں اضافہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا
    اسی طرح فیصلہ ہوا کہ  مجرموں کی تلاش اور نگرانی کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمرہ نیٹ ورک سے بھرپور مدد لی جائے۔
    اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز) عبداللہ احمد سمیت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، تمام ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔ سی سی پی او نے تمام یونٹس کو ہدایت کی کہ باہمی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بناتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

    Related Posts

    امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن پرسرکاری طیارے کے استعمال کیلئے کتنی رقم ادا کی؟

    سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری،شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو سزائیں معطل کرکے باعزت رہا کرنے کا حکم

    مقبول خبریں

    امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن پرسرکاری طیارے کے استعمال کیلئے کتنی رقم ادا کی؟

    سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری،شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو سزائیں معطل کرکے باعزت رہا کرنے کا حکم

    کرپشن پر زیرو ٹالرنس: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی،لاہور پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے

      ہالا لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار، 3 فرار

    بلاگ

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.