Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ لنک پر پیش،آواز نہ تصویر، وکلا نے بائیکاٹ کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی:راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر پیش کیا گیا تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی آواز اور شکل واضح نظر نہ آنے پر وکلا صفائی نے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت پیش کیا گیا۔

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی۔

    دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت وکلا صفائی نے بانی پی ٹی آئی سے بات کرنے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے وکلا صفائی کی عمران خان سے بات کرادی، تاہم ان کی آواز ڈراپ ہونے اور شکل واضح نظر نہ آنے پر وکلا نے پھر سے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، سلمان اکرم راجا اور وکیل فیصل ملک عدالت سے باہر چلے گئے۔

    اس سے قبل، 19 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی تھی جس پر ان کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

    گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی منصفانہ ٹرائل چاہتے ہیں، اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ملزم عدالت میں ذاتی طور پر موجود ہو۔

    عدالت نے عمران خان کی ذاتی حیثیت میں پیشی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں

    Related Posts

    یوتھ ایمپاورمنٹ کے لیے مریم نواز کا تاریخی اقدام: اگلے 3 سالوں میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر؛ 13 زبانوں کا کورس شروع کرنے کی منظوری!

    افغان چوکیوں سے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

    بھریا سٹی: خاصخیلی، مشوری اور سولنگی برادریوں کے تنازعہ کے خاتمے کے لیے اہم جرگہ، امین فتویٰ تیار کرنے میں مصروف

    مقبول خبریں

    یوتھ ایمپاورمنٹ کے لیے مریم نواز کا تاریخی اقدام: اگلے 3 سالوں میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر؛ 13 زبانوں کا کورس شروع کرنے کی منظوری!

    افغان چوکیوں سے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

    ٹرمپ یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ،اہم تبادلہ خیال،ایران نے معاہدہ نہ کیا توامریکامعاملہ جلد نمٹا دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی آپریشن شدید متاثر: اکاسا ایئر کا پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان

    امریکہ میں ہندوستانی طلبہ کی تعداد میں 13.5 فیصد بڑی کمی درج؛ ماسٹرز پروگرامز سب سے زیادہ متاثر

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.