دبئی :میچ ریفری کی تبدیلی کا معاملہ، آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کردیا، باضابطہ طور پر جواب بھی بھجوادیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی نے پی سی بی کو جواب بھجوا دیا، پاکسان کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کے جواب پر جلد سخت رد عمل کا امکان ہے، ایشیا کپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا، مطالبہ نہیں مانا گیا تو پاکستان ایشیاء کپ سے دستبردار ہوجائے گا۔
تاہم ایشیئن کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کے لئے کوشاں ہے۔ اور اس حوالے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہیں، اس حوالے سے ایمپائر اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کو مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ایک تجویز یہ ہے کہ صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹایا جائے، اور پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کو ریفری مقرر کردیا جائے۔

