Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ہوگا، وزیراعظم کی امیر قطر سےملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دوحہ:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کی قیادت کو اسرائیل کی بلا جواز اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی طرف سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ہوگا۔ جمعرات کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے تناظر میں قطر کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی۔

    ۔

     وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کو برادر ملک قطر کے خلاف اس حملے پر سخت تشویش ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی برادرانہ رشتوں کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، بھائی چارے کے اس جذبے کے تحت پاکستان اس مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا ہے۔انہوں نے اسرائیل کے اس وحشیانہ اور گھناؤنے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/tweeload_5bstxqmz.mp4

    انہوں نے 15 ستمبر کو غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے قطر کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کو اس سربراہی اجلاس کے شریک سپانسر اور شریک انعقاد کے لئے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے رواں سال کے آغاز میں ہندوستان کی پاکستان پر بلاجواز جارحیت کے دوران پاکستان کے لئے قطر کی بھرپور حمایت پر امیر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    امیر قطر نے اظہار یکجہتی کے لئے دوحہ کا دورہ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کو فروغ دینے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    Related Posts

    مری :پیر تک لاک ڈاؤن واپس نہ ہوا تو۔۔۔۔۔غیرمعینہ مدت تک ہڑتال، انجمن تاجران کا اعلان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    مقبول خبریں

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    ” مائیکل “کنگ آف پاپ کا عالمی باکس آفس پر تاریخی قبضہ:  عالمی ریکارڈز کے پرخچے اڑا دیے!جعفر جیکسن کی لازوال پرفارمنس

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.