کراچی :انٹر نیٹ کے سست رفتار ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔۔ جدہ کے قریب سمندر میں کیبل کٹ گئی۔
پی ٹی سی ایل کاکہنا ہے جدہ سعودی عرب کے قریب سمندر میں سب میرین کیبلز کٹنے کے باعث SMW4 اور IMEWE سب میرین نظام کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔اس لئے انٹرنیٹ صارفین کو انٹر نیٹ کی رفتار میں کمی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے تاہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کو مرمت کے بعد انٹرنیٹ سروس جلد بحال ہوجائے گی۔
اسی اثنا میں شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل بینڈوڈتھ کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ صارفین پر اس تعطل کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے

