کوئٹہ: شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کی ریلی پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہو گئے۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے 29 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ وزیراعلی سرفراز بگتی نے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
یادرہے یہ اجتماع بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل کی قیادت میں ہو رہا تھا، جہاں محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے۔ خوش قسمتی سے دونوں رہنما محفوظ رہے۔

