اسلام آباد :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل کے مختلف ماہانہ پیکجز میں مجموعی طور پر 600 سے 700 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے یکم اگست 2024 سے اپنے فلیش فائبر یعنی ’فائبر ٹو دی ہوم‘ انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ صارفین کی فراہم کردہ بلنگ تفصیلات کے مطابق، 20 ایم بی پی ایس رفتار والے انٹرنیٹ پیکج کی نئی ماہانہ فیس 3,449 روپے (ٹیکس کے بغیر) مقرر کی گئی ہے، جو ٹیکس شامل ہونے کے بعد تقریباً 4,000 روپے تک پہنچتی ہے۔
اسی طرح، مختلف رپورٹس کے مطابق، 20 ایم بی پی ایس کنکشن کے ماہانہ چارجز میں تقریباً 440 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یعنی وہ صارفین جن کا گزشتہ ماہ بل تقریباً 3,200 سے 3,300 روپے تھا، اب وہی بل بڑھ کر 3,700 سے 3,800 روپے تک پہنچ گیا ہے

