Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فلم الٹی چل گئی : ایم این اے کا چالان کرنے والا ہیرو بننے کے چکر میں معطل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بہاولپور(میاںشاہ جہاں کی رپورٹ )ایک نئی فلمی کہانی نے جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کو ہالی ووڈ کے مقابلے پر لا کھڑا کیا ہے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ نون لیگ کے ایک محترم، معزز، اور حسبِ روایت قانون سے تھوڑا بالاتر ایم این اے صاحب کی گاڑی غلطی سے نو پارکنگ زون میں کھڑی پائی گئی۔ بدقسمتی سے وہاں سے ایک نادان سب انسپکٹر صہیب گزر رہے تھے، جن کے دماغ میں شاید جنید صفدر کے چالان کی ویڈیو تازہ تھی۔ انہوں نے بغیر فلمی اجازت نامہ، سکرپٹ یا اجازتِ ایم این اے کے، گاڑی کا چالان کر دیا ۔صہیب شاید سمجھ بیٹھے تھے کہ اب ان کا وائرل ہونا یقینی ہے، شاباشی ملے گی، اور مریم نواز صاحبہ کی جانب سے ہیرو آف دی ڈے کا اعزاز عطا ہوگا۔ مگر بدقسمتی سے وہ بھول گئے کہ جنید صفدر کی فلم لاہور میں بنی تھی، ڈائریکٹر کوئی اور تھا، اور وہ صرف انتخابی سیزن کا ایک پروموشنل شاٹ تھا۔حکام بالا نے فوراً نوٹس لیا۔ نہیں، گاڑی کے چالان کا نہیں، بلکہ اسے دفتر طلب کیا اور کہا بیٹا، ایم این اے کی گاڑی کو چالان نہیں کرتے، اسے سلامی دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق صہیب کو فلم کی مکمل اسکرپٹ پڑھنے کو دی گئی، تاکہ آئندہ وہ جذبات میں آ کر اداکاری نہ کر بیٹھیں۔ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ سابقہ اداکار سے جب اس بارے میں رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا:ہمارے پاس ہر چالان کے لیے ایک علیحدہ سکرپٹ، مقام، اور موقع ہوتا ہے۔ یہ جو ڈی جی خان والے ہیں، وہ بغیر اسکرپٹ ریہرسل کے شوٹنگ شروع کر دیتے ہیں، ایسا نہیں چلے گا!عوام کا کہنا ہے کہ اگر چالان کرنے والے اہلکار کی جگہ اگر چائے پلانے والا ہوتا، تو شاید ترقی ہو جاتی۔ ٹریفک پولیس اہلکار صہیب اب معطلی کی سزا کاٹ رہا ہے

    Related Posts

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،32سالہ خاتون ہلاک

    کنڈیاری فائرنگ واقعہ، زخمی خاتون  بھی دورانِ علاج دم توڑ گئیں

    گرین لینڈ پر تعمیر ہونے والے غیرقانونی ٹاؤنوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن متوقع

    مقبول خبریں

    پنجاب کے سرکار ی ملازمین کومبارک،وفاق کی طرزپرتنخواہوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،32سالہ خاتون ہلاک

    وزیرِ پیٹرولیم کا آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس

    قصداً ’نو بال‘ پھینکنے پر اب ملے گی سخت ترین سزا، کرکٹ میں نیا اصول نافذ

    مودی جی! غرور چھوڑ کر طلبہ کی آواز سنیں اور ان کے 3 مطالبات فوری پورے کریں‘، راہل گاندھی

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.