Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: میرج فنکشن ایکٹ 2016ء پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ، رات 10 بجے اور ون ڈش کی پابندی لازمی قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ، سلیم احمد اعوان شیخو): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ سیالکوٹ صولت حیات وٹو کی زیر صدارت میرج فنکشن ایکٹ 2016ء پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے میرج ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ممبران اور میرج ہالز و مارکیز مالکان کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ فرخ اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یسریٰ طارق، صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن سید ظہیر شاہ، جنرل سیکرٹری ظفر شاہ اور میرج ہالز و مارکیز کے دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صولت حیات وٹو نے واضح کیا کہ ضلع سیالکوٹ میں میرج فنکشن ایکٹ 2016ء پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی، تقریبات کے مقررہ اوقات رات 10 بجے تک محدود رکھنے اور قانون میں واضح کردہ دیگر ضوابط پر عملدرآمد تمام میرج ہالز اور مارکیز مالکان کی قانونی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے میرج فنکشن ایکٹ کے نفاذ کا بنیادی مقصد شادی بیاہ کی تقریبات کو قانونی ضابطوں کے تابع بنانا، غیر ضروری اخراجات اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ تمام میرج ہالز اور مارکیز مالکان اس امر کو یقینی بنائیں کہ تقریبات کے انعقاد کے دوران قانون کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی نہ ہو اور ون ڈش سمیت تمام مقررہ پابندیوں پر مکمل عمل کیا جائے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں میرج ہالز اور مارکیز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ انتظامی افسران اور انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں نگرانی کریں گی تاکہ حکومتی ہدایات پر یکساں اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

    صولت حیات وٹو نے میرج ہالز ایسوسی ایشن کے نمائندگان پر زور دیا کہ وہ اپنے اراکین اور تمام میرج ہالز و مارکیز مالکان کو قانون کی پابندی کے حوالے سے آگاہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد محض انتظامی کارروائی نہیں بلکہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، جس کے لیے کاروباری حلقوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

    اس موقع پر صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن سید ظہیر شاہ اور جنرل سیکرٹری ظفر شاہ نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ میرج ہالز ایسوسی ایشن کے تمام اراکین حکومتی ہدایات اور میرج فنکشن ایکٹ 2016ء پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اپنے ممبران کو قانونی تقاضوں سے آگاہ کرے گی اور انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کی روک تھام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

    اجلاس کے اختتام پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران قانون کی پابندی، مقررہ اوقات کی پاسداری اور ون ڈش پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ اور میرج ہالز ایسوسی ایشن باہمی تعاون سے مؤثر اقدامات کریں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    Related Posts

    ضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن؛ موضع مہتاب پور ہنجلی میں 13 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار

    سیالکوٹ: دوست کے بھائی نے جھانسہ دے کر بلایا، فائرنگ کر کے نوجوان کی دونوں ٹانگیں زخمی کر دیں

    کمشنر لاہور ڈویژن جہاں زیب اعوان کا قصور کا تفصیلی دورہ، ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: میرج فنکشن ایکٹ 2016ء پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ، رات 10 بجے اور ون ڈش کی پابندی لازمی قرار

    کمشنر لاہور ڈویژن جہاں زیب اعوان کا قصور کا تفصیلی دورہ، ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ

    ہالا تعلقہ اسپتال میں تاریخ کے پہلے مفت میگا کارڈیک کیمپ کا افتتاح، ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ و ادویات کی فراہمی

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: کیوی فاسٹ بولرز کا قہر، بھارت 116/6 پر لڑکھڑا گیا، آکاش دیپ کی 5 وکٹیں

    سمے رینہ نے تاریخ رقم کر دی: مسٹر بیسٹ اور کیری مناٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    بلاگ

    ڈھمک میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.