شینزبن:روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز چین کے شہر شینژین میں مصافحہ کیا۔ اگست 2025 میں امریکی ریاست الاسکا میں سربراہی اجلاس کے بعد یہ دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی، جو ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (ایپک) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب صدر پوتن چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر چکے ہیں، جبکہ جمعرات کو چین کے اِس جنوبی شہر میں تینوں رہنماؤں کی تاریخی سہ فریقی ملاقات بھی ہونے جا رہی ہے۔
اِس سہ فریقی اجلاس نے اِن خدشات کو جنم دیا ہے کہ تینوں رہنما یوکرین اور یورپی ممالک کو اعتماد میں لیے بغیر یوکرین کے مستقبل سے متعلق فیصلے کر سکتے ہیں اور دنیا کو نئے عالمی بلاکس میں تقسیم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ امریکہ نے ابتدا میں یہ عندیہ دیا تھا کہ یوکرین کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آئے گا، تاہم بعد میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ موضوع اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

