سبی بلوچستان سے بے نقاب نیوز کے بیورو چیف محمد اسلم خجک کی رپورٹ
آلائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع سبی کی کابینہ برائے مدت 2026ء تا 2028ء بلا مقابلہ تشکیل دے دی گئی۔17 نومبر 2026ء کو آلائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع سبی کی کابینہ کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر تھی۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد طاہر دُمڑ جبکہ کمیٹی کے ممبران نصیب اللہ کاکڑ اور حافظ محمد عثمان زہری کی نگرانی میں مقررہ وقت تک آلائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے صرف صدر شیر شاہ کے پینل نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، اور کسی دوسرے امیدوار کی طرف سے کاغذات جمع نہیں کروائے گئے۔
نتیجے کے طور پر، ضلع سبی کی کابینہ بلا مقابلہ تشکیل پا گئی، جس کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیٹی کے ممبر نصیب اللہ کاکڑ نے کیا۔ نو منتخب عہدیداران میں درج ذیل شامل ہیں:صدر: سید شیر شاہ جنرل سیکرٹری: محمد اسلم سیلاچی چیئرمین: حاجی فیاض علی سومروجبکہ دیگر تمام کابینہ کے ارکان بھی بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔
اس موقع پر نو منتخب کابینہ کے تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ اور صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی رحمت اللہ دہوار کی قیادت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران آلائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے حقوق کے تحفظ، ان کے جائز مسائل کے حل اور تنظیم کی ترقی و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے آخر میں شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اس خوشی کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر کامیابی کی خوشی منائی۔



