کراچی :ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، کافی عرصے بعد 4 لاکھ روپے تولہ سے نیچے آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالرز کم ہو کر 3764 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8,573 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پرمستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے کی کمی سے 5,048 روپے ہوگئی۔

