Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر: عالمی یومِ اطفال پر آگاہی ریلی، بچوں کے حقوق، معیاری تعلیم اور محفوظ مستقبل کا عزم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت)

    ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر کے تحت عالمی یومِ اطفال کے موقع پر سکھر میں  بڑی آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مرکزی پیغام ’’میرا دن، میرے حقوق، میرا مستقبل‘‘ تھا، جس کا مقصد بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، معیاری تعلیم، بہتر صحت اور ان کے روشن مستقبل کے لیے معاشرتی شعور بیدار کرنا تھا۔ریلی کا آغاز میونسپل اسٹیڈیم سے ہوا اور یہ پریس کلب سکھر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماجد علی ماکو اور ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے کی۔ اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سماجی حلقوں کے نمائندگان، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ہر بچے کو محفوظ، صحت مند، تعلیم یافتہ اور خوشحال زندگی گزارنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بچوں کو تشدد، استحصال، امتیازی سلوک اور دیگر سماجی مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماجد علی ماکو اور ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل نے کہا کہ:بچے کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہوتے ہیں۔ ان کی بہترین تعلیم و تربیت اور حفاظت حکومت، والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق اس سال بچوں کی آواز سننے، ان کے خیالات کو اہمیت دینے اور ان کے مستقبل سے متعلق فیصلوں میں ان کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔عالمی یومِ اطفال کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بچوں کا تحفظ صرف ایک دن کی ذمہ داری نہیں بلکہ سال کے 365 دنوں کا عزم ہونا چاہیے۔آخر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور تمام اداروں کو مل کر ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہیے جہاں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اور نہ ہی جبرو مشقت کا شکار ہو۔ریلی اور تقریب میں ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو، ڈی ای او غلام مرتضیٰ شاہ، ٹی او طاہر احمد قریشی، سول ڈیفنس سکھر کے ڈاکٹر سعید اعوان، رینجرز کے ڈی ایس آر عبدالوحید گجر، سوئیٹ ہوم سکھر کے ڈائریکٹر شبیر احمد میمن، ڈسٹرکٹ اسکائوٹس شبیر شیخ، چیئرمین یو سی مکی شاہ غلام مصطفیٰ گھانگھرو، رسول بخش میمن، ندیم شاہ، غلام اصغر میمن، زبیر احمد، اور امان اللہ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر سینٹ میری ہائی اسکول اور گورنمنٹ ہائی اسکول مینارہ روڈ کے اساتذہ اور طلبہ نے خصوصی طور پر بینڈ ٹیبلو بھی پیش کیا۔

    Related Posts

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    مقبول خبریں

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    پاک فوج کا فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، مہمان ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.