فلپائن: سفارتی آداب سے ناواقفیت،نریندر مودی کی عالمی سطح پر ایک بار پھر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ فلپائن میں کواڈ اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی آداب سے ناواقف نظر آئے۔
میڈیا سے گفتگو کے اختتام کا انتظار کرنے کے بجائے فوٹو سیشن کے دوران مودی کی غیر ضروری عجلت نے انہیں سبکی سے دوچار کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے رہے جبکہ مودی جلدی میں دکھائی دیے۔
مودی نے ٹرمپ کو چلنے کا اشارہ کیا، تاہم امریکی صدر نے گفتگو جاری رکھی اور مودی کو انتظار کرنے پر مجبورکیا۔عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں مودی کی غیر ضروری جلدبازی، بھارتی وزیراعظم کے سفارتی آداب پر سوالات اٹھ گئے۔

