Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چکوال: پنڈی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے بزرگ خاتون شدید زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال (رپورٹ: مہتاب نصیر اعوان)

    چکوال کے مصروف ترین علاقے پنڈی روڈ پر نیو مدینہ ہوٹل کے سامنے ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرنے والی ایک بزرگ خاتون تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئیں، جبکہ حادثے کا ذمہ دار موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت کے پیشِ نظر مزید علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے کے بعد ایک اور قابلِ تحسین پہلو اس وقت سامنے آیا جب ستھرا پنجاب کی ٹیم نے انسانی ہمدردی اور اعلیٰ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی بزرگ خاتون کی شناخت اور ان کے اہلِ خانہ کی تلاش کے لیے قریبی محلے میں گھر گھر جا کر معلومات حاصل کیں۔ ٹیم کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں بالآخر خاتون کے لواحقین کو تلاش کر کے انہیں واقعے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔مقامی شہریوں اور عوامی حلقوں نے ریسکیو 1122 کی بروقت امدادی کارروائی اور ستھرا پنجاب کے عملے کی جانب سے بزرگ خاتون کے اہلِ خانہ کو ڈھونڈنے کی اس اخلاقی کاوش کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات میں سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی فرض شناسی، انسانیت دوستی اور احساسِ ذمہ داری معاشرے کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

    Related Posts

    خوف یا لالچ ’’کوکین کوئین کے خلاف کوئی گواہ پیش نہ ہوا’’

    اراضی سے بغیر اجازت مٹی اٹھانے کا معاملہ، ایس ایچ او  کی قانونی کارروائی کی یقین دہانی

    سرگودھا کی معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر ثمینہ گل کی استنبول یونیورسٹی کے بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت، بچوں کے ادب پر مقالہ پیش

    مقبول خبریں

    خوف یا لالچ ’’کوکین کوئین کے خلاف کوئی گواہ پیش نہ ہوا’’

    سونا موہا پاترا کا سلمان خان کے نئے گانے پر کڑا طنز، ‘تیری سیکسی بیوٹی’ کے بولوں پر شدید تنقید

    امریکا کسی منظم سائبر حملے کی زد میں نہیں، وزیرخارجہ مارکو روبیو

    حیدرآباد میں مذہبی رواداری کی روشن مثال، دو ہندو بھائیوں نے 20 ہزار مربع فٹ پر مسجد تعمیر کر دی

    صدر ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث پاکستانی شہری کو 27 سال قید

    بلاگ

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.