سانگھڑ (رپورٹ: اشفاق سلہری)
چوہدری محمد ندیم سدھو کی جانب سے جٹ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے "جٹ ویلفیئر الائنس سندھ” کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر چوہدری محمد ندیم سدھو کا کہنا تھا کہ جٹ برادری کے اتحاد، اتفاق اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے جٹ ویلفیئر الائنس سندھ کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ برادری کی ترقی، سماجی فلاح و بہبود اور نوجوان نسل کی بہترین رہنمائی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ برادری کے تمام افراد آپسی اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں، تاکہ اجتماعی مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ چوہدری محمد ندیم سدھو نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جٹ ویلفیئر الائنس سندھ کو پورے صوبے میں منظم اور فعال بنانے کے لیے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے اور ضلعی سطح پر بھی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔



