Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خلیج میں کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل، ایران کے کویت، بحرین میں امریکی فوجی بیس پر جوابی ڈرون حملے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کویت سٹی/منامہ/واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے قشم پر میزائل سائٹ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایران نے بدھ کی صبح کویت اور بحرین میں واقع امریکی عسکری تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔ تاہم کویت اور بحرین دونوں ممالک نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق کویتی فوج کی جانب سے حملہ آور ڈرونز اور میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام فعال کرنے کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ایرانی فوج نے باضابطہ طور پر حملوں کی تصدیق کر دی۔ بدھ کی صبح جاری بیان میں ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگی ڈرونز نے کویت میں واقع "علی السالم ایئر بیس” پر موجود امریکی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی فوج نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے اور کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔
    دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت منامہ اور دیگر علاقوں میں بھی بدھ کی صبح فضائی حملوں کے سائرن بج اٹھے اور متعدد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس پر بحرینی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو موبائل فون الرٹس کے ذریعے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی۔
    ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایرانی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں بحرین کے "شیخ عیسیٰ ایئر بیس” پر موجود امریکی افواج کے ریڈار نظام کو ڈرون حملے میں ہدف بنایا ہے۔ تاہم بحرینی فوج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی حملوں کو اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا۔ بحرین کی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
    قبل ازیں امریکا نے تصدیق کی تھی کہ امریکی جنگی طیاروں نے آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر پاسدارانِ انقلاب کی ایک میزائل لانچنگ سائٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ کارروائی امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر کی گئی۔

    Related Posts

    صدر ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث پاکستانی شہری کو 27 سال قید

    پاکپتن: قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، 13 کروڑ 25 لاکھ مالیت کی 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

    جٹ برادری کو متحد کرنے کے لیے "جٹ ویلفیئر الائنس سندھ” کے قیام کا اعلان

    مقبول خبریں

    صدر ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث پاکستانی شہری کو 27 سال قید

    پاکپتن: قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، 13 کروڑ 25 لاکھ مالیت کی 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

    خلیج میں کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل، ایران کے کویت، بحرین میں امریکی فوجی بیس پر جوابی ڈرون حملے

    جٹ برادری کو متحد کرنے کے لیے "جٹ ویلفیئر الائنس سندھ” کے قیام کا اعلان

    یااللہ خیر، سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے خوفزدہ لوگ باہر نکل آئے

    بلاگ

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.