تل ابیب :تین امریکی اور اسرائیلی اہلکاروں نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ آئندہ برسوں میں بھی اسرائیل کو سکیورٹی امداد فراہم کرتی رہے گی۔
یہ بات ٹرمپ کے اس بیان کے باوجود سامنے آئی ہے، جو انہوں نے وسط مدتی انتخابات کے دن دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن 2026 کے اختتام تک امداد روک دے گا۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے انکشاف کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کئی ماہ سے ایک نئے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر مذاکرات کر رہے ہیں، جس کا مقصد امداد کو بتدریج کم کرنا ہے، جو اس وقت سالانہ تقریباً 4 ارب ڈالر ہے۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے واضح کیا کہ زیر بحث تجاویز میں امداد کو پانچ سے دس سال کے عرصے میں مرحلہ وار مکمل طور پر ختم کرنا شامل ہے۔نئی مفاہمتی یادداشت پر ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔
اہلکار کے مطابق ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے دونوں فریقوں کو حیران کر دیا اور واشنگٹن کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ امریکی امداد کے خاتمے کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ کرے۔

