Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

      آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک،میجر سمیت دو جوان شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے جب کہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔

    إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون

    Major Omer Minhas Nasir, resident of District Chakwal, and Havildar Muhammad Adnan Khan, resident of Kotli Sattian, embraced shahadat, in Balochistan, Pakistan

    This cowardly act will not shaken the resolve of our Security Forces. The tempo of operations will be maintained and IBOs will continue with the same vigour to secure the local population and eliminate the menace of terrorism. Clearance operations in these areas will continue until the threat is completely neutralised.

    — Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 14, 2026


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 نومبر سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، کولپور، قردگاپ اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 کو مقامی ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے کی غرض سے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ اور علاقے میں تسلط قائم رکھنے کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کولپور میں رات گئے سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا جب کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 14 نومبر کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مسلح کواڈ کاپٹرز کے ذریعے گشت پر مامور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں پاک فوج کے میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان نے جامِ شہادت نوش کیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر عمر منہاس ناصر کا تعلق ضلع چکوال جب کہ حوالدار محمد عدنان خان کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا۔
    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے سیکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، دہشت گردی کے خطرے کے مکمل خاتمے تک متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔
    پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو بھارت اور دیگر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی حاصل ہے، دہشت گرد ڈرونز، بارودی مواد اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ بھارت انہیں مسلسل مالی معاونت اور جدید آلات فراہم کررہا ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی بدلتی حکمت عملی سے پوری طرح آگاہ ہیں اور انہیں کسی صورت کارروائی کی آزادی نہیں دی جائے گی، قومی ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔
    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Related Posts

    ایشیا انڈر19 کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشارے، ویڈیو وائرل

    پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

    عمران خان سے ملاقات خوش آئند، سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہئیے ، سردار لطیف کھوسہ کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات

    مقبول خبریں

    ایشیا انڈر19 کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشارے، ویڈیو وائرل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک،میجر سمیت دو جوان شہید

    پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

    عمران خان سے ملاقات خوش آئند، سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہئیے ، سردار لطیف کھوسہ کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات

    امریکا اسرائیل کی سیکیورٹی امداد جاری رکھے گا، اسرائیلی میڈیا

    بلاگ

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.