Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی ویڈیو اور تفصیلات سامنے آگئیں۔

    چینی میڈیا کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی فضائیہ نے ’شوانلونگ‘ کے خفیہ نام سے جانے جانے والے اپنے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ ڈرون کی نئی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ نومبر 2025 میں پی ایل اے ایئر فورس نے اعلان کیا تھا کہ چین کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ یہ فلائنگ ونگ اسٹیلتھ ڈرون باقاعدہ طور پر سروس میں شامل ہو چکا ہے۔

    اس جدید ڈرون کے اوپری حصے میں ائیر انٹیکس جبکہ نچلے حصے  میں ہتھیاروں کے اندرونی خانے موجود ہیں۔ 

    یہ ڈرون کئی اقسام کے فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیار  لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اعلیٰ درجے کی اسٹیلتھ خصوصیات، طویل پرواز اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ 

    یہ فضائی حملوں اور دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے سمیت مختلف مشنز انجام دے سکتا ہے۔

    جاری کردہ فوٹیج میں اس کے جیٹ نوزل، کم لو وزیبلٹی کوٹنگ اور ڈرون کے اگلے حصے میں نصب ایک جدید آپٹیکل ونڈو کو بھی دکھایا گیا ہے جو چین کے جدید ترین J-20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے پر نصب جدید الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم سے مشابہت رکھتی ہے۔

    گزشتہ دنوں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق GJ-11 کو ایک اور ڈرون کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ آپریٹ کیا گیا جبکہ یہ ڈرون پالئٹ کے حامل طیاروں کے ساتھ مل کر بھی مربوط کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    چینی سرکاری نشریاتی ادارے ‘سی سی ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق ’یہ ڈرونز انسان بردار لڑاکا طیاروں کی آنکھوں کے طور پر کام کر سکتے ہیں اور دشمن کے فضائی دفاعی نظام کی نشاندہی کے لیے ایڈوانس ریکی کر سکتے ہیں‘۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’یہ دشمن کی فائرنگ کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور ان کے ٹھکانوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ڈی کوئے کے طور پر بھی استعمال ہو سکتے ہیں یا انسان بردار طیاروں کی رہنمائی میں گائیڈڈ میزائل داغنے کے لیے ہتھیاروں کے پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرسکتے ہیں‘۔

     

    Related Posts

    طالب علم پر مبینہ تشدد، بازو فریکچر ہونے کی اطلاع، محکمہ تعلیم کا نوٹس، انکوائری کا حکم جاری

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

    امریکہ کا ’برتھ ٹورازم‘ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 ہزار سے زائد ویزے منسوخ

    مقبول خبریں

    چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

    امریکہ کا ’برتھ ٹورازم‘ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 ہزار سے زائد ویزے منسوخ

    آئی جی خیبر پختونخوا کی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آمد، کوہاٹ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

    مٹھو کھوسو میں ہفتہ وار مال پیڑی غیرقانونی اور بلااجازت قرار، ضلع کونسل سانگھڑ کا بندش کا حکم

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.