نیو یارک :امریکی حکام کے مطابق نیویارک سٹی میں ایک عمارت کھلے تعمیراتی مقام پر گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 17 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں، جس میں 250 سے زائد امدادی اہلکاروں نے بروکلین میں ملبے تلے دبے ممکنہ متاثرین کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
تین منزلہ عمارت گرنے کے کئی کئی گھنٹے بعد ایک فضائی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فائر فائٹرز ایک زندہ بچ جانے والی خاتون کو، جو گرد و غبار سے اٹی ہوئی تھی، سٹریچر پر نکال رہے ہیں۔ بعد ازاں بتایا گیا کہ وہ حاملہ تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مزید کتنے افراد لاپتا ہیں۔
بدھ کی دوپہر پیش آنے والے اس اچانک حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
نیویارک، تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، تین افراد ہلاک،17 سے زائد زخمی

