Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان سعودیہ کے دفاع کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھانے کے لیے مکمل تیار ہے، ترجمان پاک فوج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس الائنس کے تحت طے پانے والے اجتماعی دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کے اگلے مرحلے میں سعودی عرب کے اندر فوجی صلاحیتوں اور طے شدہ دستوں کی فوری تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
    عرب اخبار ’الشرق الاوسط‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حالات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور مکہ الائنس کی روشنی میں پاکستان مملکتِ سعودیہ کے دفاع کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات اٹھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور ارضی سالمیت کا عزم مطلق اور ناقابلِ مذاکرات ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستانی دستے پہلے ہی مختلف صلاحیتوں کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں جن کا بنیادی مشن دفاعی معاونت، مشقیں اور فوجی کرتب انجام دینا ہے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد دفاعی مقاصد کے لیے درکار ضروری تعاون فراہم کرتا رہے گا، چاہے اس کا تعلق فوجی عملے، دفاعی صلاحیتوں، تربیت یا عسکری و لاجسٹک معاونت سے ہو۔
    فضائی اور میزائل دفاع سمیت اضافی صلاحیتوں کی فراہمی یا فوجی موجودگی کو بڑھانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عسکری اتحادوں میں فوجیوں کی تعداد، تعیناتی کے مقامات اور آپریشنل تفصیلات کو عام نہیں کیا جاتا، تاہم ضرورت کے مطابق لازمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
    مکہ الائنس کے تحت عسکری اقدامات پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ اس اتحاد کے وعدوں پر عمل درآمد کا فیصلہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔
    انہوں نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، شہروں اور شہری و معاشی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور ارضی سالمیت کے ساتھ ساتھ علاقائی استحکام اور شہریوں کی جان و مال کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا۔
    تہران میں ہونے والے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس الائنس کے نمائندوں اور ایران کے درمیان 26 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دینا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ جوائنٹ چیفس آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس اجلاس میں شرکت اور ان کا چند روز قبل کا دورہ تہران اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان خطے میں مذاکرات اور پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ستمبر میں طے پانے والا دو طرفہ مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل مکہ جوائنٹ ڈیفنس الائنس ایک سہ فریقی فریم ورک ہے جو اجتماعی دفاع اور مشترکہ تیاری کے لیے قائم کیا گیا ہے اور یہ دونوں معاہدے مکمل طور پر دفاعی نوعیت کے ہیں۔
    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کی اعلیٰ ترین اور غیر مشروط ترجیح ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے خطے میں تناؤ میں کمی اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر بھی زور دیا۔

    Related Posts

    نیویارک، تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، تین افراد ہلاک،17 سے زائد زخمی

    آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش، سرد ہوائیں، ٹھنڈ بڑھ گئی

    مقبول خبریں

    نیویارک، تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، تین افراد ہلاک،17 سے زائد زخمی

    آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش، سرد ہوائیں، ٹھنڈ بڑھ گئی

    راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر57 رنز بنالیے

    گورنمنٹ ہسپتال سکھر میں فائر سیفٹی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرزبا ر ے   خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن

    بلاگ

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.