بیجنگ :امریکی تجارتی پابندیوں اور سخت برآمدی ضوابط کے باوجود چین کی ایک معروف یونیورسٹی نے امریکی کمپنی ‘اینویڈیا’ (Nvidia) کے جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) کے جدید ‘ایچ 200’ (H200) چپس کامیابی سے خرید لیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ یہ جدید ترین چپس ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر میں خریدی ہیں، اور یہ خریداری ایک مقامی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ اس انکشاف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کی متعدد جامعات اور اعلیٰ تحقیقی ادارے مقامی سپلائرز اور تھرڈ پارٹی کمپنیوں کی وساطت سے نہ صرف امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اینویڈیا کے قیمتی چپس خرید رہے ہیں بلکہ ایسے جدید چپس سے لیس طاقتور سرورز کی کمپیوٹنگ سہولیات بھی بڑے پیمانے پر کرائے پر حاصل کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال واشنگٹن کی جانب سے عائد کردہ سخت تکنیکی پابندیوں کے مؤثر نفاذ پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کرتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکی برآمدی رکاوٹوں کے باوجود چین میں مقامی نیٹ ورک کے ذریعے جدید ترین امریکی اے آئی ٹیکنالوجی تک مسلسل رسائی جاری ہے۔
امریکی پابندیوں کے باوجود چین نے اینویڈیا کے جدید ترین ایچ200 چپس خرید لئے

