مسیسیپی :امریکی ریاست مسی سپی میں ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر سنڈی ہائیڈ اسمتھ کو شکست دے کر سال 2026 کے وسط مدتی انتخابات کا ایک بڑا سیاسی اپ سیٹ کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق روایتی طور پر ریپبلکن پارٹی کا انتہائی مضبوط گڑھ سمجھی جانے والی اس جنوبی ریاست میں اسکاٹ کولم کی یہ تاریخی کامیابی ڈیموکریٹس کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اسکاٹ کولم سال 1982 کے بعد ریاست مسی سپی سے امریکی سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹ امیدوار بن گئے ہیں، جبکہ وہ اس ریاست کی تاریخ میں تعمیر نو کے دور کے بعد سے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام سینیٹر بھی ہیں۔ ان کی اس شاندار کامیابی کے بعد مسی سپی کی سینیٹ میں کئی دہائیوں سے چلی آ رہی ریپبلکن بالادستی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان انتخابی مقابلہ انتہائی سخت اور کانٹے دار رہا، تاہم ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اسکاٹ کولم نے سبقت حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری جانب ریپبلکن امیدوار سنڈی ہائیڈ اسمتھ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اسکاٹ کولم کو فون کر کے کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
’’امریکا کا سب سے بڑا سیاسی اپ سیٹ:’’ مسیسپی ریاست میں ڈیموکریٹ امیدوار سکاٹ کولم نے ری پبلکن سینیٹر سنڈی اسمتھ کو ہرادیا

