نواب شاہ (بیورو رپورٹ نفیس آرائیں)
نواب شاہ میں تھانہ بالو جا قبا کی حدود میں مہران ہائی وے پر پیر بخش اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے کا خوفناک تصادم پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین اور دو مردوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی خاتون حسینہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں، جبکہ دیگر زخمیوں میں غلام رضا، نغمہ اور شان شامل ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی مزید وجوہات اور تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


