نئی دہلی:
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار نتیش تیواری نے اپنی انتہائی متوقع اور میگا بجٹ فلم ’رامائن: پارٹ 1‘ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کے حوالے سے زیر گردش تمام قیاس آرائیوں اور خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح مؤقف اپنا لیا ہے۔
لاس اینجلس میں فلم کے گرینڈ پریمیئر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نتیش تیواری نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی کہ فلم میں مکالموں یا اداکاری کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فلم میں اے آئی کا کردار انتہائی محدود اور مخصوص ہے۔
ہدایت کار کا کہنا تھا: "فلم کی تمام آوازیں اور ڈبنگ حقیقی آرٹسٹوں (فنکاروں) نے ہی ریکارڈ کی ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال صرف اور صرف ‘لب سنک’ (Lip-sync) کو درست کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ دنیا بھر کے شائقین اس فلم کو اپنی مادری زبان میں بہترین انداز میں لطف اندوز ہو کر دیکھ سکیں۔”
واضح رہے کہ سنسکرت کی عظیم رزمیہ داستان پر مبنی فلم ’رامائن‘ کو دو حصوں میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کا پہلا حصہ رواں برس دیوالی (5 نومبر) کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔ فلم کی وسیع اسٹار کاسٹ میں رنبیر کپور، سائی پल्लوی، یش اور سنی دیول سمیت کئی نامور فنکار شامل ہیں، اور ریلیز سے قبل ہی دنیا بھر میں اس کی ایڈوانس بکنگز نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

