Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

      ’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران نے یورپ اور امریکا تک رینج رکھنے والے میزائل تیار کرلئے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مسسیسپی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایسے جدید میزائل تیار کر لیے ہیں جو یورپ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سان ڈیاگو اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے دیگر اہم شہروں کو بھی اپنے نشانے پر لے سکتے ہیں۔
    ریاست مسیسیپی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ خود شروع نہیں کی تھی بلکہ یہ اقدام تہران کی جانب سے شروع کیا گیا۔ انہوں نے اس فوجی کارروائی کے معاشی اثرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ اس تنازع کے باعث تیل کی قیمتیں اس سے کہیں زیادہ بڑھ جائیں گی، تاہم تیل کی قیمتیں اب توقع کے برعکس کم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اور یہ کارروائی بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی۔ جنگ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ انتظامی طریقہ کار کبھی پسند نہیں آیا اور جنگ بندی کی کوششیں محض وقت کا ضیاع ثابت ہوئیں۔
    امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سخت امریکی بحری ناکہ بندی کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے اور واشنگٹن کی یہ عسکری کارروائی ناگزیر تھی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران انہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا خاتمہ کیا تھا، اور اس وقت آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ علاوہ ازیں، خطاب کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں انتخابی دھاندلی یا ووٹر فراڈ کی درست نشاندہی کرنے اور اس کے نتیجے میں سزا دلانے والے شخص کو 10 لاکھ ڈالر (1 ملین ڈالر) انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں صرف آٹھ روز باقی رہ گئے ہیں اور تین کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

    Related Posts

    اگر نیتن یاہو نے انتخابات جیت لئے تو پہلا کام کیا کریں گے?

    ایلون مسک کا فلمی دنیا میں نیا دھماکہ: اے آئی سے تیار کردہ سنسنی خیز فلم کی پہلی قسط جاری

    سفارش اور پرچی کلچر کا دور ختم، اب صرف میرٹ کا راج : یونیورسٹی آف رسول میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا اعلان،

    مقبول خبریں

    اگر نیتن یاہو نے انتخابات جیت لئے تو پہلا کام کیا کریں گے?

    ایران نے یورپ اور امریکا تک رینج رکھنے والے میزائل تیار کرلئے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایلون مسک کا فلمی دنیا میں نیا دھماکہ: اے آئی سے تیار کردہ سنسنی خیز فلم کی پہلی قسط جاری

    سفارش اور پرچی کلچر کا دور ختم، اب صرف میرٹ کا راج : یونیورسٹی آف رسول میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا اعلان،

    "پنجاب میں یش راج فلمز کی بڑی دھوم! آہان پانڈے اور شرواری واگھ کی فلم ‘بے پرواہ’ کی شوٹنگ مکمل، ہدایت کار کا تہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا”

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.