Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل نے نیا آئی پیڈ منی متعارف کرادیا، جانئیے خصوصیات

      واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

      ’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ظالم کتنا ہی طاقتور ہو قانون کے ہاتھ سے نہیں بچ سکتا، :منڈی بہاؤالدین میں طلبہ و عوام سے خطاب کرتے ہوئے میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی اعلان،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    منڈی بہاؤالدین: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں یونیورسٹی آف رسول کے دورے کے موقع پر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں اب سفارش اور پرچی کلچر کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے اور ہر سرکاری اسکیم کا تالا صرف میرٹ کی چابی سے کھلتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اپنے احترام کے طور پر تقریب کے تمام شرکاء کو کھڑے ہو کر والدین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے منڈی بہاؤالدین کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رسول میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیچنگ اسپتال قائم کیا جائے گا جبکہ رسول میڈیکل کالج میں جنوری 2027ء سے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید خوشخبری سنائی کہ 5 نومبر سے طلبا و طالبات کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی جس میں لڑکیوں کے لیے پنک اور لڑکوں کے لیے بلیک ای بائیکس شامل ہیں تاکہ انہیں آمد و رفت کے لیے کسی کا محتاج نہ رہنا پڑے۔اپنے جذباتی اور جرات مندانہ خطاب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی سلامتی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اگر انہیں دوبارہ جیل بھی جانا پڑے تو وہ اس سے دریغ نہیں کریں گی۔ انہوں نے جرائم پیشہ اور معزز بن کر غریبوں کا استحصال کرنے والے عناصر کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر ظلم کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    اگر کسی بچی یا بچے کے ساتھ کوئی ظلم ہو تو خاموش نہ رہیں، رپورٹ کریں۔ مریم نواز، پنجاب پولیس اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ میرے لیے کسی غریب کی عزتِ نفس پر سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، پنجاب میں امیر غریب اور سیاسی غیر سیاسی سب برابر ہیں۔ خواتین، بچوں اور شہریوں کی جان، مال اور عزت پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ مجرموں کو ایسی سزا ملنی چاہیے کہ وہ دوبارہ جرم کرنے سے پہلے انجام کے بارے میں سوچیں۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

    — PMLN (@pmln_org) October 27, 2026


    پٹرول پمپ ملازم اور سکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والے امیر زادوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب اور مظلوم پر ہاتھ اٹھانے والے ظالم کو سزا ملنی چاہیے اور اگر مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے انہیں چیف جسٹس آف پاکستان یا پنجاب کی خاتون چیف جسٹس سے بھی ملنا پڑا تو وہ ضرور ملیں گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اب ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ریپ یا تشدد کے ملزموں کو دو گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی آف رسول میں اربوں روپے کی لاگت سے سوشل سائنسز، لائف سائنسز اور بزنس مینجمنٹ کے نئے شعبہ جات کے قیام کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ جب انہوں نے حلف اٹھایا تھا تو یہاں صرف 149 بچے زیرِ تعلیم تھے جبکہ آج ان کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار ہو چکی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی تقدیر ہیں اور انہیں اپنے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے، کسی کی اکساہٹ پر جلاؤ گھیراؤ، احتجاج یا ڈنڈے اٹھانے کی سیاست کا حصہ نہیں بننا کیونکہ ایک ماں اپنے بچوں کے ہاتھ میں کیلوں والا ڈنڈا نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور کتابیں دیتی ہے۔ مریم نواز نے دہرایا کہ لیپ ٹاپ، سکالرشپ، ای بائیکس اور ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ اسکیم کے تحت دیے جانے والے مکانات دراصل عوام کا اپنا پیسہ ہیں جو انہی کی فلاح پر خرچ ہو کر ان تک پہنچ رہے ہیں۔

    Related Posts

    قاضی احمد: گورنمنٹ ڈگری کالج میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا، بھارتی مظالم کے خلاف ریلی اور شدید نعرے بازی

    قاضی احمد: تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، دکانداروں کی دہائیاں؛ انتظامیہ کے جاتے ہی قبضے پھر بحال

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او خوشاب کی قیادت میں یومِ سیاہ کشمیر پر احتجاجی ریلی کا انعقاد

    مقبول خبریں

    قاضی احمد: گورنمنٹ ڈگری کالج میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا، بھارتی مظالم کے خلاف ریلی اور شدید نعرے بازی

    قاضی احمد: تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، دکانداروں کی دہائیاں؛ انتظامیہ کے جاتے ہی قبضے پھر بحال

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او خوشاب کی قیادت میں یومِ سیاہ کشمیر پر احتجاجی ریلی کا انعقاد

    وفاق کی کراچی میں دلچسپی نہیں ،مل کر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف سکیورٹی بیریئرز کیس کا فیصلہ محفوظ، 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.