ڈھڈیال (نمائندہ بے نقاب نیوز منور حسین)
ڈھڈیال میں کسر پل کے قریب ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ڈھڈیال سے چک بیلی خان کی طرف جانے والے ایک ٹرک نے آگے چلنے والے ڈمپر کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور معجزانہ طور پر کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ تاہم، ٹکر کے نتیجے میں ٹرک کے اگلے حصے کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔


