Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیرِ کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

    صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و توانائی فیصل ایوب کھوکھر نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا خصوصی دورہ کیا اور صدر چیمبر خاور حسین سپال کی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز، توانائی کے شعبے میں حکومتی اقدامات، مقامی صنعت کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ "وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز” کے ذریعے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان گیمز میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مقامی صنعت اور "میڈ اِن پاکستان” مصنوعات کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت مل سکے۔ مہنگی بجلی کو صنعتی شعبے کا ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں صنعت کاروں کی قابلِ عمل تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے، تاکہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں نئے بزنس ہبز اور بزنس زونز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں صنعتوں کو سستی گرین انرجی فراہم کی جائے گی تاکہ کاروباری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 35 سال سے التوا کا شکار اسکواش کورٹ کا منصوبہ محض ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا گیا ہے جو کہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر خاور حسین سپال نے صوبائی وزیر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں کاروباری برادری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور صنعت کاروں کے باہمی اشتراک اور مضبوط رابطوں سے صنعتی ترقی، بہتر سہولیات اور توانائی کے مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے گا۔

    Related Posts

    ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ڈسکہ کا دورہ؛ ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ‘ستھرا پنجاب’ مہم کا تفصیلی جائزہ

    خاتون اے ایس پی کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا انکشاف;سی ایس پی افسر گرفتار

    آر پی او ساہیوال کا پاکپتن کا دورہ، کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور تھانہ فرید نگر کی انسپکشن

    مقبول خبریں

    خاتون اے ایس پی کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا انکشاف;سی ایس پی افسر گرفتار

    وزیرِ کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

    آر پی او ساہیوال کا پاکپتن کا دورہ، کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور تھانہ فرید نگر کی انسپکشن

    پنجاب میں مہنگائی اور سمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، 10 کلو بیگ کی فروخت ، گندم کی سمارٹ کاشت کاری لازمی قرار

    خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں محکمہ صحت میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.