کوئٹہ: لسبیلہ میں ویگن اور مسافر کوچ میں ٹکر سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں جنہوں نے فوری لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد 15 سے زائد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کراچی سے بیلہ جانے والی منی بس اور مکران سے آنے والی کوچ کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔
لسبیلہ: گوادر سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کی ویگن سے ٹکر،12 مسافر جاں بحق

