اسلام آباد :خاتون اے ایس پی کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے پر این سی سی آئی اے سائبر کرائم نے ہراساں کرنے والے سی ایس پی افسر کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون اے ایس پی کی مدعیت میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔خاتون کی مدعیت میں پیکا ایکٹ اور دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اسلام آباد سے گرفتار ہونے والا ملزم بھی سی ایس پی آفیسر ہے ۔ مقدمے میں مرکزی ملزم کے ساتھ ساتھ وجاہت نامی شخص بھی نامزد ہے ہراسگی کے مقدمہ میں نامزد دنوں افسران اس وقت اسلام آباد میں تعینات ہیں۔ ملزمان نے سوشل میڈیا پر خاتون کی کردار کشی کی،اہلخانہ کو دھمکی آمیز میسج کئے۔
اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے سی ایس پی افسر ملزم بشارت علی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا این سی سی آئی اے نے ملزم بشارت علی کو عدالت پیش کیا۔ ملزم کے خلاف اے ایس پی مہک نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ دونوں کا تعلق ایک ہی کامن سے تھا۔ ۔ ملزم افسر کا تعلق آفس مینجمنٹ گروپ سے ہے۔ملزم اے ایس پی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم خاتون افسر اس پر راضی نہ تھیں اس حوالے سے چیٹ کچھ اور لوگوں تک پہنچی جس کا علم خاتون افسر کو ہوا تو انہوں نے بشارت علی خان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ بشارت علی کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
خاتون اے ایس پی کو دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا انکشاف;سی ایس پی افسر گرفتار

