پسرور: (محمد اشفاق بے نقاب نیوز )
اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کی زیرِ صدارت تحصیل پسرور میں ریونیو کورٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں وہ عوامی مسائل کی سماعت اور ریونیو سے متعلقہ امور کی انجام دہی میں مصروفِ عمل ہیں۔کچہری کے دوران دور سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل غور سے سنے گئے اور ان کے فوری اور منصفانہ حل کے لیے قانون اور میرٹ کے مطابق احکامات جاری کیے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت کا کہنا تھا کہ عامتہ الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بر وقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پسرور کی زیرِ صدارت ریونیو کورٹ، سائلین کے مسائل موقع پر حل


