ویب ڈیسک:
مشرق وسطیٰ میں ایران اور یمن کی حوثی ملیشیا کے حملوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے اہم سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اردن، عراق، یمن، لبنان اور شام سمیت 12 ممالک میں قائم امریکی سفارتخانوں کی جانب سے یہ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سکیورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران اور اس کے حلیف گروپس امریکی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔الرٹ میں خطے میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروازوں کی منسوخی اور فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے باخبر رہیں اور مشرق وسطیٰ کے کشیدہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
حملوں کا خطرہ: امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری

