ملتان بوسن روڈ پر رفتار کا جنون پانچ ہنستے مسکراتے نو عمر لڑکوں کی موت کا پروانہ بن گیا! شہر کے مصروف ترین اور پرفتن راستے پر تیز رفتاری کے باعث ایک ایسا ہولناک اور دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگ میں ڈبو دیا ہے۔
ریسکیو حکام کی ابتدائی خوفناک رپورٹ کے مطابق ایک انتہائی تیز رفتار لگژری کار بے قابو ہو کر سڑک کے درمیان بنے لوہے کے مضبوط ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید اور خوفناک تھی کہ گاڑی ہوا میں بلند ہو کر کئی بار الٹنے کے بعد تڑ مڑ گئی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں سوار 23 ،24 سالہ پانچوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے اور امدادی کارکنوں نے انتہائی دلخراش مناظر کے درمیان لاشوں کو تباہ شدہ گاڑی کے ملبے سے بڑی مشکل سے باہر نکالا اور فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ اس اندوہناک حادثے کے بعد اسپتال کے باہر ورثاء کی چیخ و پکار سے فضا سوگوار ہو گئی اور ہر طرف کہرام مچ گیا۔
ملتان:بوسن روڈ پر تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، پانچوں نوعمر سوار موقع پر دم توڑ گئے

