Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ: وزیر دفاع خواجہ آصف کی بزنس کمیونٹی کے لیے جدید ایکسپو سینٹر اور ہسپتال کی تعمیر نو کی نوید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ – سلیم احمد اعوان شیخو)

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔وفد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے علاوہ وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چودہری فیصل اکرام بھی شامل تھے۔ اس اہم دورے کے دوران انہوں نے چیمبر کے نومنتخب صدر خاور حسین سپال، سینئر نائب صدر اسد نصیر ملک، نائب صدر چودھری جہانگیر رشید اور دیگر ٹریڈ باڈی کے عہدیداران کو ان کے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اجلاس اور تقریب میں گروپ لیڈر شیخ ریاض الدین، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، ماجد رضا بھٹہ، خرم اسلم بٹ (صدر سمال ٹریڈز چیمبر آف کامرس)، حسن علی بھٹی، شبنم آصف (صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، نادیہ قیصر (سینئر نائب صدر)، نصرت جمشید، ڈاکٹر مریم نعمان، خواجہ سلطان ٹیپو، رانا وحید گڈو سمیت بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ: بزنس کمیونٹی کے لیے تجارتی میلوں اور نمائشوں کے انعقاد کے لیے ایک جدید ترین ایکسپو سینٹر تعمیر کیا جائے گا، جس سے سیالکوٹ کی برآمدات   میں مزید اضافہ ہوگا۔   سیالکوٹ میں 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین نئے ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔شہر میں رنگ روڈ، موٹروے اور دیگر مواصلاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔خواجہ محمد آصف نے اس بات پر زور دیا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا اور کاروباری طبقے کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    Related Posts

    ایلون مسک کا بڑا فیصلہ: 2024ء امریکی انتخابات کے 10 لاکھ ڈالر روزانہ قرعہ اندازی کیس میں ‘راضی نامہ’!

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    مقبول خبریں

    ایلون مسک کا بڑا فیصلہ: 2024ء امریکی انتخابات کے 10 لاکھ ڈالر روزانہ قرعہ اندازی کیس میں ‘راضی نامہ’!

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.